پاکستان پیپلز پارٹی امریکا نے تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے امیر مکھانی کو پارٹی کا مرکزی نائب صدر مقرر کر دیا۔ اس سلسلے میں جاری ہونے والے باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی، نوٹیفکیشن پاکستان پیپلز پارٹی امریکا کے صدر محمد خالد اعوان کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قیادت کو امید ہے کہ امیر مکھانی اس ذمہ داری کو بھرپور انداز میں نبھاتے ہوئے پارٹی، اس کی قیادت اور تنظیم کو مزید مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے۔نوٹیفکیشن پر جنرل سیکرٹری پی پی پی امریکا ملک محمد علی اعوان اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عظمی گل کے دستخط بھی موجود ہیں جبکہ اس تقرری کی کاپی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سیکرٹری جنرل پی پی پی، زرداری ہائوس اسلام آباد اور پی پی پی اوورسیز کوآرڈینیشن کمیٹی کو ریکارڈ اور اطلاع کے لیے ارسال کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی