پاکستان سافٹ ویئر ہاوسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین سجاد مصطفی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ نئی کیبلز جڑنے سے انٹرنیٹ کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ ہفتوں کے لیے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کا مسئلہ آیا تھا جو حل ہو گیا ہے۔سجاد مصطفی کا کہنا ہے کہ اگلے سال 3 چار بڑی میجر قسم کی کیبلز اور فائیو جی سے انٹرنیٹ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کیبل 2 ابھی لنک ہوئی ہے البتہ ایکٹیویٹ نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے کے لیے جدید کیبل افریقا سے منسلک کی جارہی ہے آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیبل کی گنجائش 180 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے، اس سے سوشل میڈیا ایپس سمیت انٹرنیٹ کی اسپیڈ بڑھے گی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی