i پاکستان

امید ہے 2026 امن، سیاسی استحکام، قوم کیلئے مشترکہ خوشحالی کا سال ہوگا، بلاول بھٹوتازترین

January 01, 2026

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امید ظاہر کی ہے کہ 2026 امن، مصالحت، سیاسی استحکام اور قوم کیلئے مشترکہ خوشحالی کا سال ہو گا۔ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ نئے سال پر اپنے پیغام میں عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ گزرتا ہوا سال چیلنجز لایا، مگر اس نے پاکستان کی اتحاد اور لچک کو بھی دوبارہ ثابت کر دیا، انہوں نے پاکستانی مسلح افواج کی بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کہ مئی 2025 کے پاک وہند تصادم کے دوران دشمن کو ذلت آمیز شکست دی، اس فتح نے قومی خودمختاری کا تحفظ کیا اور عوام اور ان کے محافظوں کے درمیان رشتے کو مضبوط بنایا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نئے سال کو مکالمہ، مصالحت اور صحت کے لیے وقف کرنا چاہئے

کیونکہ سیاسی استحکام معاشی بحالی، ترقی اور عوامی فلاح کی بنیاد ہے، انہوں نے کہا کہ قومیں تب ترقی کرتی ہیں جب اختلافات کو جمہوری اداروں کے ذریعے حل کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی کی جمہوریت، آئینی بالادستی اور سماجی انصاف کے لئے غیر متزلزل عزم کی دوبارہ توثیق کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ پی پی پی قائد اعظم عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے وژن کی پیروی جاری رکھے ہوئے ہے۔چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ایک وژن جو عوامی طاقت، عزت اور مساوات پر مرکوز ہے، انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ اتحاد اور اجتماعی عزم پاکستان کو ایک پرامن، خوشحال اور ترقی پسند مستقبل کی طرف لے جائے گا، اور قوم کو امید بھرا نیا سال 2026 مبارک ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی