i پاکستان

ڈالر سستا ، روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزیتازترین

July 31, 2023

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 55 پیسے سستا ہوگیا، جس کے بعد ڈالر 287 روپے پر پہنچ گیا ۔ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر میں معمولی بہتری آئی ۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی ۔ اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 929 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 48 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی