i پاکستان

ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں 75 ہزار کی حد برقرارتازترین

May 22, 2024

پاکستانی روپے کی بے قدری جاری ، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 6 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 45 پیسے پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ منگل انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 192 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 75 ہزار 426 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی