رواں کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے دن بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار رہا ۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق بدھ کو کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں نو پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق منگل کو انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 41 پیسے پر بند ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی