تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 78 ہزار کی حد بحال ہو گئی ۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آ گئی ۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 135 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 78 ہزار116 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی