وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم اور حکومت کے موثر اقدامات سے یوم عاشور پرامن رہا۔اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم عاشور پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔محسن نقوی رات گئے تک پاکستان بھر میں سیکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کرتے رہے، وہ متعلقہ پولیس و انتظامی افسران سے رابطے میں رہے اور ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور حکومت کے موثر اقدامات سے یوم عاشور پرامن رہا، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پرامن ماحول میں مجالس ہوئیں اور جلوس نکالے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پولیس اور انتظامیہ نے احسن طریقے سے ذمہ داری ادا کی، عزاداروں کی حفاظت کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی