i پاکستان

الیکشن ٹریبونل تبدیلی کی درخواستوں کا معاملہ، پی ٹی آئی رہنماعامر مغل کی درخواست قابل سماعت قرارتازترین

October 02, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کیلئے الیکشن کمیشن کو دوبارہ فیصلہ کرنے کا اختیار دینے کے خلاف پی ٹی آئی کے رہنما عامر مغل کی انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت قرار دیدی،انٹراکورٹ اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکم نامہ جاری کیا جہاں درخواست گزار عامر مغل کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عامر مغل کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ انتخابی ٹریبونلز کا قیام آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت ہوتا ہے، ٹریبونل کا قیام آئین کے آرٹیکل 212 کے تحت ہوتا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ انتخابی ٹربیونلز کا قیام آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت ہوتا ہے۔الیکشن ٹریبونل تبدیلی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو دوبارہ فیصلہ کرنے کے سنگل بینچ کے آرڈر کے خلاف عامر مغل کی انٹرا کورٹ اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔عدالت نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کا قیام آئین کے آرٹیکل 212 کے تحت ہوتا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ٹریبونل میں جج کی تعیناتی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کے بغیر نہیں ہو سکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی