i پاکستان

الیکشن ٹریبونل اسلام آباد کی تبدیلی کی درخواست پر سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتویتازترین

September 24, 2024

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کی درخواست پر سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔ پی ٹی آئی کے وکلا کی جواب جمع کرانے کیلئے دو ہفتے دینے کی استدعا مسترد کردی گئی جبکہ ن لیگ کے وکلا کو نئی درخواست دائر کرنے کی اجازت مل گئی۔ الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی، پی ٹی آئی امیدواروں کے وکیل کی جواب جمع کرانے کے لیے وقت کی استدعا مسترد کردی گئی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دو ہفتوں کا وقت نہیں دیا جاسکتا، ایک ہفتہ بہت ہوگا۔ وکیل ن لیگی امیدوار نے کمیشن کو بتایا کہ ہمیں درخواست جمع کرانے کا موقع دیا جائے، الیکشن ٹریبونل میں ہمارا کیس 2اکتوبر کو لگا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ آپ ٹریبونل سماعت کے خلاف حکم امتناع کی درخواست جمع کرائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی