i پاکستان

الیکشن کمیشن تاخیر کرکے توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے، اسد عمرتازترین

February 15, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینے میں تاخیر کرکے الیکشن کمیشن توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ 4 دن سے زیادہ ہوگئے عدالت کا فیصلہ آئے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری سے انحراف کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن گورنر سے مشاورت کرکے فوری طور پر پنجاب اسمبلی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی