i پاکستان

الیکشن کمیشن پر سائبر حملہ، سکیورٹی الرٹ جاریتازترین

July 07, 2023

الیکشن کمیشن پر سائبر حملہ ہوا ہے، جس کے بعد حکام کی جانب سے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق سائبر حملے کے بعد الیکشن کمیشن کے ملازمین کو ای میلز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،سکیورٹی الرٹ میں ملازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ موصول ہونے والی ای میلز کو نہ کھولیں۔ ای میلز کھولنے سے قیمتی معلومات چوری ہو سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے افسران کو نامعلوم ای میلز نظرانداز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی