تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس 27 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر اور رف حسن کو نوٹس جاری کر دیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر تحریک انصاف سے جواب مانگا تھا، بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی