i پاکستان

الیکشن کمیشن نے سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کی تبدیلی کا معاملہ موخر کردیاتازترین

February 22, 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کو تبدیل کرنے کا معاملہ موخر کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم کی رائے کے بعد سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کی تبدیلی کا معاملہ موخرکرنے کا فیصلہ کیا۔ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے مشورہ دیا کہ معاملہ عدالت میں ہے، الیکشن کمیشن کو اس معاملہ میں پڑنے سے گریز کرنا چاہیے۔ گزشتہ روز اجلاس میں سی سی پی او لاہور کی تبدیلی کا معاملہ ایجنڈے کا حصہ تھا، اجلاس میں معاملہ کو زیر غور لائے بغیر موخر کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی