الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو سابق وزرائے اعظم کو طلب کرلیا، بانی پی ٹی آئی اور نواز شریف کو نوٹسز جاری کردئیے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کاز لسٹ جاری کی گئی ہے، توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں محمد نواز شریف کی درخواست پر سماعت 5نومبر کو ہوگی۔ نواز شریف کی جانب سے درخواست دی گئی تھی کہ عادل بازئی نے 26 ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے تحت ووٹ نہیں ڈالا۔الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کے خلاف 63 اے کے تحت ریفرنس بھیجا گیا تھا جس پر اب الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ مسلم لیگ نواز کو طلب کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی