i پاکستان

الیکشن کمیشن کا نیا سربراہ منتخب کرنے کیلئے جوڑ توڑ شروع،سابق چیف جسٹس فائز عیسی کو بڑا آئینی عہدہ دیئے جانے کی تیاریتازترین

November 12, 2024

سابق چیف جسٹس پاکستان  قاضی فائز عیسی کو بڑا آئینی عہدہ دینے کی تیاری کی جانے لگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ریٹائر ہونے میں صرف ڈھائی ماہ باقی رہ گئے ہیں جس کے لیے اب وفاقی حکومت آئندہ الیکشن کمیشن کا نیا سربراہ منتخب کرنے کی جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔رپورٹ کے مطابق فہرست میں کچھ ممکنہ ناموں میں ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور دیگر سابق ججز کے نام بھی شامل ہیں۔  رپورٹس کے مطابق ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے چیف الیکشن کمشنر کا آئندہ سربراہ بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔خیال رہے موجودہ چیف الیکشن کمشنر راجہ سلطان آئندہ برس جنوری کے آخر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔واضح رہے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی گزشتہ ماہ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی