i پاکستان

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرانے کا فیصلہتازترین

January 02, 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے تیاریاں بھی تیز کر دی گئی ہیں۔ پولنگ کے لئے 10 جنوری کی تاریخ زیر غور ہے، حتمی تاریخ کا تعین چیف الیکشن کمشنر دیگر ممبران کی مشاورت سے کریں گے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 31 دسمبر کو ہی کرانے کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی