i پاکستان

الیکشن کمیشن احتجاج، عمران خان کی مقدمے سے اے ٹی سی کی دفعات نکالنے کی درخواستتازترین

February 17, 2023

چیئرمینتحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی درخواست کردی،چیئرمین پی ٹی آئی نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کیلئے پراسیکیوٹر جنرل سے درخواست کی،عمران خان نے اپنی درخواست میں کہا کہ مقدمے کے واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے دہشتگردی کی دفعات مضحکہ خیز ہیں، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات سپریم کورٹ کے 7رکنی بینچ کے فیصلے کی توہین ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دہشتگردی کا قانون سیاسی مخالفین کو دبانے اور سیاسی مفادات کیلئے استعمال ہورہا ہے جو تباہ کن ہے، ان حربوں سے حکومت کی دہشتگردی کے معاملے میں غیر سنجیدگی کا اظہار بھی ہوتا ہے لہذا مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی