مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس جعلی فارم 47حکومت کو تحفظ دینے کے لئے جاری کیا گیا ہے ۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ایسی حرکتیں فیصلوں کو طول دینے اور شفافیت کے خاتمہ کے سوا کچھ نہیں ، اس کالے قانون کے آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے بھی آرڈیننس کے خلاف قراداد منظور کی ہے۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں حاضر سروس جج کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی ہونگے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی