i پاکستان

اکتوبر 2023 سے فروری 2024 تک درآمد ہونیوالی گندم کی انکوائری نہیں کی جارہی،وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹیتازترین

May 06, 2024

وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اکتوبر 2023 سے فروری 2024 تک درآمد ہونے والی گندم کی انکوائری نہیں کی جارہی۔ وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2023 سے فروری 2024 تک درآمد ہونے والی گندم کی انکوائری نہیں کی جارہی۔ رانا تنویر کا کہنا تھا کہ گندم کی درآمد پر انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید بات کی جاسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی