i پاکستان

ڈاکٹر عشرت العباد کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلانتازترین

August 15, 2024

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ہے تاہم اب تک پارٹی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے طویل عرصہ سیاست سے دور ی ختم کرنے کے بعد واپسی پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا بھی اعلان کر دیا ہے تاہم انہوں نے پارٹی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ڈاکٹر عشرت العباد سیاسی طور پر کافی سرگرم ہیں اور ان کا سیاسی رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر ان کے حامیوں کی جانب سے کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ سابق گورنر سندھ نے اب تک جن سیاستدانوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان، مخدوم جمیل الزمان، شیر افضل مروت ودیگر شامل ہیں۔حال ہی میں کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کے لیے کرپشن کے خلاف کڑا احتساب کرنا ہوگا۔ گورننس ناکام ہوجائے، تو صورتحال کوئی بھی رخ اختیار کر سکتی ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں بتایا کہ وہ سندھ، پنجاب، کے پی، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں رابطے ہیں۔ بہت اچھے اچھے لوگ رابطے میں ہیں، جلد اعلان کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 14 سالہ سندھ کے لیے خدمات انجام دیں اور اب اس خدمت کا دائرہ پورے ملک تک وسیع کرنا چاہتا ہوں۔ سیاست میں طویل عرصہ خاموش رہا لیکن رابطے پھر بھی سب سے تھے۔ لوگوں میں مایوسی پائی جاتی ہے ہمیں اس مایوسی کو دور کرنا ہے۔ سیاسی تنہائی اب صرف کراچی یا سندھ کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ بن چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی