i پاکستان

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی باجوڑ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمتتازترین

August 01, 2023

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی باجوڑدھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہرقسم اور شکل کی دہشتگردی عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیدیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ کونسل حکومت پاکستان اورجاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ دھماکے میں زخمی افرادکی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ سیکیورٹی کونسل نے تمام ممالک سے باجوڑکے مجرموں کیخلاف کارروائی پرزوردیا۔ واقعے میں ملوث کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے، تمام متعلقہ ممالک مجرمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانیمیں پاکستان سے تعاون کریں۔ دہشتگردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ،بلاجواز،قابل مذمت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی