وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا پر پابندی کو عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مہاجرین کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی( یو این آر ڈبلیو اے) کے کام پر اسرائیل کی جانب سے پابندی عائد کرنے کی مذمت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ انتہائی ضروری امدادی امداد کو لاکھوں بے بس فلسطینیوں تک پہنچنے سے روک کر اسرائیل بین الاقوامی انسانی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی ایک اور صریح خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے جس کے لیے اسے عالمی برادری کو جوابدہ ہونا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی