i پاکستان

اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے،مشعال ملکتازترین

August 05, 2024

حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے۔ یوم استحصال کشمیر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ آج دنیا کے سامنے بھارتی نام نہاد جمہوریت کا چہرہ بے نقاب کرنا چاہتی ہوں، آج کے دن پانچ سال قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے 370اور 35اے ختم کردیا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے سید علی گیلانی سمیت بہت سے کشمیری رہنماں کو شہید کیا، میرے خاوند یسین ملک کو مسلسل قید رکھا جارہا ہے، بھارتی مظالم پر دنیا کو آنکھیں کھولنی چاہئیں، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی