خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات کی جنگ کے دوران احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بلدیاتی نمائندوں نے 30 ستمبر کا احتجاج ملتوی کردیا اور اے پی سی طلب کرلی، میئر مردان حمایت اللہ مایار نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں دعوت دی جائے گی۔چیئرمین لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے کہا کہ 30 ستمبر کو احتجاج کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس ہوگی، چیئرمین لوکل کونسل نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں توسیع کا معاملہ عدالت میں زیر اہتمام ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی