i پاکستان

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ادویہ کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہتازترین

August 08, 2024

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان سے ادویہ کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی ایکسپورٹ فرینڈلی پالیسی کے تحت جاری کوششوں سے دوا سازی کی صنعت ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہی ہے اور مالی سال2023-24 کے دوران ملک سے ادویات کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 3.90 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کی 328 ملین ڈالر کی برآمدات کی نسبت رواں مالی سال کے دوران 341 ملین ڈالر کی ادویات کی برآمدات حوصلہ افزا ہیں۔ مقدار کے لحاظ سے بھی ادویات کی برآمدات میں 44 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 59,00 میٹرک ٹن سے بڑھ کر 85,00 میٹرک ٹن ہو گیا۔ سال بہ سال کی بنیاد پر جون 2024 کے مہینے میں دواسازی کے سامان کی برآمد گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں تقریبا 33 فیصد سے زائد رہی۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ جون 2024 میں ادویات کی برآمدات 29 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جب کہ جون 2023 میں 22 ملین ڈالر کی برآمدات تھیں ۔ ادویات کی برآمدات میں اضافہ ایس آئی ایف سی کے اس صنعت میں تعاون کی اعلی مثال ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک کی معاشی ترقی ہی محفوظ اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی