i پاکستان

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پختونخوا میں قدرتی وسائل کی نئی دریافتتازترین

December 26, 2024

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کے پی کیمیں قدرتی وسائل کی نئی دریافت ہوئی ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سہولت کاری سے مائننگ سیکٹر میں قدرتی وسائل کی دریافت کا دائرہ وسیع ہوا ہے۔ قدرتی وسائل کی ترقی میں او جی ڈی سی ایل کا کلیدی کردار ہے، جس کی وجہ سے ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔حکومت کی معاونت سے او جی ڈی سی ایل کا ملک کے سب سے بڑے ایکسپلوریشن منصوبوں پر کام جاری ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے خیبر پختونخوا میں گیس کے اہم ذخائر دریافت ہوئی ہے۔دریافت شدہ ذخائر سے روزانہ گیس کی 2.14 ملین کیوبک فٹ تک پیداوار ممکن ہے۔ یہ دریافت ملکی توانائی کی خود انحصاری میں اضافہ اور توانائی بحران کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے مائننگ سیکٹر میں پیش رفت جاری ہے اور مزید ذخائر کی تلاش کے امکانات بھی روشن ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی