خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے حکومت کی جانب سے کلائمیٹ وینچرز کا آغاز ہوگیا۔ یہ منصوبہ پاکستان کاجدید طرز پر موسمیاتی توازن برقرار رکھنے کے لیے ہوگا، جس کے تحت 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ کلائمیٹ وینچرز کا مقصد موسمیاتی اسٹارٹ اپس کو تکنیکی رہنمائی، گرانٹس اور ایکویٹی فراہم کرنا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے کلائمیٹ وینچرزپاکستان کے کیپٹل لینڈ اسکیپ کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے۔برطانوی ہائی کمیشن نے بھی اس منصوبے کو بین الاقوامی موسمیاتی فنانس کی فراہمی کے لیے ایک اہم سنگ میل قراردیدیا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے پاکستان میں موسمیاتی چیلنجز کے حل کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔ اقوام متحدہ کے تحت گرین کلائمیٹ فنڈ کی جانب سے کلائمیٹ وینچرزکے لیے 25 ملین ڈالر کی گرانٹ اور ایس آئی ایف سی کی سہولتکاری سے یہ منصوبہ پاکستان میں موسمیاتی توازن برقرار رکھنے کے لیے معاون ثابت ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی