i پاکستان

ایرانی صدر کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا،گورنر سندھتازترین

April 24, 2024

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایرانی صدر کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ابراہیم رئیسی کی روانگی کے وقت جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ابراہیم رئیسی سے پاک ایران تجارت پر گفتگو ہوئی، ایران کے صدر نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر نے مجھے تہران کے دورے کی دعوت دی ہے، میرے تہران کے دورے کا مقصد تجارتی تعلقات کا استحکام ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی