i پاکستان

ایران سے ایل پی جی کی غیر قانونی سمگلنگ،سینٹ کمیٹی نے چیئرمین اوگرا کو طلب کر لیاتازترین

July 31, 2024

ایران سے ایل پی جی کی غیر قانونی سمگلنگ،سینٹ کمیٹی نے چیئرمین اوگرا کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹیریٹ کا اجلاس کل جمعہ دو اگست کو دن گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر چار میں سینٹر محمود الحسن کی صدارت میں منعقد ہوگا۔چیئرمین اوگرا کمیٹی کو اوگرا کے امور کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔کمیٹی ایران سے ایل پی جی کی غیر قانونی سمگلنگ کا بھی جائزہ لے گی اور زمہ داروں کا تعین کرے گی۔اس کے علاوہ چیئرمین نیپرا کمیٹی کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی