ایران سے ایل پی جی کی غیر قانونی سمگلنگ،سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے چیئرمین اوگرا کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس آج (جمعہ )دو اگست کو دن گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم نمبر چار میں سینٹر محمود الحسن کی صدارت میں منعقد ہوگا۔چیئرمین اوگرا کمیٹی کو اوگرا کے امور کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔کمیٹی ایران سے ایل پی جی کی غیر قانونی سمگلنگ کا بھی جائزہ لے گی اور زمہ داروں کا تعین کرے گی۔اس کے علاوہ چیئرمین نیپرا کمیٹی کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی