سینئیرسیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکہ نے پوری تیاری کرلی ہے آئندہ 48 گھنٹوں میں ایران پر حملہ ہوگا، امریکی حملے کا جواب دینے کے لیے ایرانی بھی تیار ہیں، امریکا کو کچھ خوف ہے کہ ایران سے کس طرح کا ردعمل آسکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں مشاہدحسین سید کا کہنا تھا کہ امریکا کو ہر ملک کہہ رہا ہے کہ ایران پر حملہ نہ کریں، امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔ماہر بین الاقوامی امور کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی آبادی بڑی اور طاقتورہے، اس پر حملہ کیا تو نتائج سنگین ہونگے، ان کی امریکا فرسٹ سے پالیسی بدل کر اسرائیل فرسٹ ہوگئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی