پاکستان میں ایرانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ غیر ملکی پشت پناہی میں گزشتہ دنوں ایران میں دہشتگردی کے واقعات میں 3 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ایرانی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق ایران میں دہشت گردی کے واقعات میں 3 ہزار 117 افراد جاں بحق ہوئے۔سفارت خانے کے مطابق جاں بحق افراد میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاراور عام شہری بھی شامل ہیں جب کہ دہشتگردی کے واقعات میں 2 ہزار 427 ایرانیوں کو شہید قرار دیا گیاہے۔واضح رہے گزشتہ دنوں ایران میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کیا گیا جس کے باعث انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی جب کہ جلا ئوگھیرائو بھی کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی