i پاکستان

ایران کا مستقبل عوام اور خواتین کی شمولیت سے تشکیل پانا چاہیے نہ کہ بیرونی طاقتوں یا جابرانہ حکومتوں کے ذریعے، ملالہ یوسفزئیتازترین

January 13, 2026

نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ایران میں جاری احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے مظاہروں کو خواتین پر عرصہ دراز سے عائد پابندیوں اور ان کی خودمختاری کی جدوجہد سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ ایرانی خواتین بھی دنیا بھر کی لڑکیوں کی طرح باوقار زندگی گزارنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ملالہ یوسف زئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے عوام اپنی آواز دنیا تک پہنچانا چاہتے ہیں اور اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں۔ یہ مستقبل ایرانی عوام کے ہاتھوں اور خواتین کی شمولیت سے تشکیل پانا چاہیے، نہ کہ بیرونی طاقتوں یا جابرانہ حکومتوں کے ذریعے۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی عوام اور خواتین کے جائز مطالبات کے ساتھ ان کے حق میں کھڑے ہیں۔ وہ اپنے مستقبل کے تعین کے حق دار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی