i پاکستان

ایوان صدر ایوان سازش بن چکا، آئین شکنی کی تو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا ہوگا، مریم اورنگزیبتازترین

February 20, 2023

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایوان صدر ایوان سازش بن چکا ہے، الیکشن کمشن آئینی ادارہ ہے، عمران خان کی ٹائیگر فورس نہیں بننے دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن پر دبا ڈال کر غیر آئینی طور پر الیکشن کی تاریخ لینے کی کوشش ہو رہی ہے، صدر عارف علوی نے آئین شکنی کی تو آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا ہوگا، آئین کو ٹھوکر ماری تو علوی صدر نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علوی صدر بنیں، عمران خان کی کٹھ پتلی نہ بنیں، صدر علوی کی وفاداری آئین سے ہونی چاہیئے، عارف علوی قومی اسمبلی تحلیل کر کے پہلے ہی آئین شکنی کر چکے ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی تشریح کے مطابق صدر مملکت کا عہدہ علامتی ہے، سپریم کورٹ کے مطابق کسی ایک سیاسی جماعت کے ساتھ ساز باز صدر کے منصب اور حلف کی خلاف ورزی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی