i پاکستان

اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الہی کے بیرونِ ملک سفر کرنے پر دوبارہ پابندی عائد کردیتازترین

October 28, 2024

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرلیا اور وہ اب بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پرویزالہی پر بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد کردی گئی، اینٹی کرپشن پنجاب کی سفارش پر ان کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اینٹی کرپشن پنجاب کو ایک مقدمے میں مطلوب ہیں اور وہ اینٹی کرپشن پنجاب مقدمے میں تحقیقات کر رہی ہے۔اینٹی کرپشن پنجاب نے سفارش کی ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک پرویز الہی کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیا جائے۔یاد رہے کہ رواں ماہ 3 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی، ان کے صاحبزادے راسخ الہی اور بہو زارا الہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ(پی سی ایل ) سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔28 جون کو وفاقی حکومت نے پرویز الہی کا نام پی سی ایل میں ڈالا تھا جس پر پی ٹی آئی صدر نے پی سی ایل سے اپنا نام نکالنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی