i پاکستان

این آر او ون قوم کو مہنگا پڑا، ٹو اور بھی شرمناک ہے، عمران خانتازترین

December 06, 2022

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او ون اس قوم کو بہت مہنگا پڑا لیکن این آر او ٹو اس سے بھی شرمناک ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دو بدمعاش خاندانوں اور ان کے ساتھیوں کی لوٹ مار نے دس برسوں میں قرض چار گنا بڑھا دیا۔ عمران خان کا اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ 11 سو ارب روپے کی کرپشن کے کیسز کو استثنی دیا جا رہا ہے جو دن دیہاڑے ڈکیتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی