i پاکستان

این اے 97 میں دوبارہ گنتی کیس میں التوا کی درخواستتازترین

August 19, 2024

این اے 97 فیصل آباد میں دوبارہ گنتی کیس میں التوا کی درخواست دائر کردی گئی۔ تحریک انصاف کے امیدوار سعداللہ بلوچ کے وکیل لطیف کھوسہ نے این اے 97 دوبارہ گنتی کیس میں التوا مانگ لیا۔ سپریم کورٹ نے التوا پر مقدمے کی سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔ وکیل علی فوہر بلوچ نے موقف اختیار کیا کہ 8 فروری کے انتخابات میں این اے 97 میں 9 ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے۔ ریٹرننگ افسر کو نتیجہ فائل کرنے سے پہلے دوبارہ گنتی کی درخواست دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی