i پاکستان

این اے 47، 48 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اپیل پر سماعت کی کازلسٹ منسوختازترین

June 05, 2024

الیکشن ٹریبونل میں این اے 47 اسلام آباد میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیل پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت 4 ججز گلگت بلتستان کانفرنس میں شریک ہیں، فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث الیکشن اپیل پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ کی گئی ہے۔ این اے 47 اسلام آباد میں مبینہ دھاندلی سے متعلق الیکشن اپیل پر سماعت 12 جون کو ہوگی جبکہ 48 سے متعلق الیکشن اپیل پر سماعت 13 جون کو ہو گی اور دونوں اپیلوں کی نئی کازلسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل این اے 47 سے متعلق الیکشن اپیل آج جبکہ این اے 48 کی اپیل (آج) 6 جون کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی تھی، پی ٹی آئی کے علی بخاری نے این اے 48 جبکہ شعیب شاہین نے این اے 47 سے متعلق اپیل دائر کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی