i پاکستان

این اے 18 ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی، عمر ایوب کی اہلیہ نے پٹیشن دائر کر دیتازترین

January 10, 2026

این اے 18 ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی اہلیہ شہر ناز نے پٹیشن دائر کر دی ۔عمر ایوب کی اہلیہ شہر ناز نے الیکشن ٹریبونل میں پٹیشن دائر کی ہے جو 4 ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔ ضمنی الیکشن میں انہیں مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان نے شکست دی تھی۔یاد رہے کہ عمر ایوب کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور کی نشست خالی ہوئی تھی۔نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن بابر نواز خان 163996 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے تھے جبکہ آزاد امیدوار شہر ناز ایوب 120220 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کے نتائج کو مشترد کرتے ہوئے مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی