فرنٹیئر کانسٹیبلری ( ایف سی) نے افغان سرحد سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف سی بلوچستان(ساوتھ )نے بلوچستان کی تحصیل نوکنڈی کے علاقے چلغامی میں کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کی سرحد سے منشیات اسمگل کرنے کی ایک کوشش ناکام بنا دی۔ ا سمگلنگ کی کوشش ایک پک اپ سنگل کیبن گاڑی کے ذریعے کی جا رہی تھی۔ ایف سی بلوچستان نے کارروائی میں کرسٹل کے 295 ڈبے (تقریبا 800 سے 1000 گرام فی ڈبہ)جن کی مارکیٹ میں مالیت 339 ملین روپے ہے اور افیون کے 16 پیکٹ(تقریبا 800 سے 1000 گرام فی پیکٹ)جس کی مارکیٹ قیمت 1.68 ملین روپے ہے ضبط کیے ہیں۔ ان کے علاوہ 2 کلاشنکوف کے ساتھ گولیاں اور جدید مواصلاتی آلات بھی قبضے میں لیے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی