i پاکستان

ایف سی ہیڈکوارٹرز مہمند پر حملے کی کوشش ناکام، 4 خارجی خودکش بمبار ہلاکتازترین

September 07, 2024

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں کامیاب کارروائی کے دوران 4 خارجی خود کش بمبار دہشت گردوں کو ہلاک کرکے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز مہمند پر حملے کی کوشش کی بنادی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) سے جاری بیان کے مطابق فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں نے 6 ستمبر کو علی الصبح مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارجی خود کش بمبار مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے چوکس اور پرعزم ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملے کی کوشش ناکام بنانیپر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے تاریکی میں حملہ کرنے والے بزدل دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی