i پاکستان

ایف ٹی سی پل سے متصل سروس روڈ بنانے کی درخواست پر کے ایم سی سے جواب طلبتازترین

November 23, 2022

سندھ ہائیکورٹ نے ایف ٹی سی فلائی اوور سے متصل سروس روڈ بنانے سے متعلق درخواست پر بلدیہ عظمی اور ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ایف ٹی سی فلائی سے متصل سروس روڈ بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ کے ایم سی کے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح سے کیسز چلے تو عدالتوں پر بوجھ بڑھے گا۔ عدالتوں میں زیر سماعت کیسے کم ہوں گے؟ 2013 سے کیس چل رہا ہے۔ بتایا جائے، سروس روڈ بنانے سے متعلق ان کا کیا موقف ہے۔عدالت نے کے ایم سی اور ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی