i پاکستان

ایف بی آر کے خواتین کوٹہ سے متعلق مطلوبہ معلومات فوری فراہمی کے احکامات جاری،ڈیٹا آج ارسال کرنے کی ہدایتتازترین

January 15, 2026

فیڈرل بور ڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے خواتین کوٹہ سے متعلق مطلوبہ معلومات فوری فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کیلئے مختص کوٹہ پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں ہوگی۔رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کوٹہ پر عملدرآمد کیس کو سب سے اہم ترجیح قرار دے دیا گیا ہے، ایف بی آر کی طرف سے تمام کسٹمز کلیکٹریٹس اور ڈائریکٹوریٹس کو ہدایات جاری کردی گئیں۔ایف بی آر نے خواتین کوٹہ سے متعلق ڈیٹا آج16 جنوری تک ارسال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا خواتین کوٹا سے متعلق معلومات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیجی جائیں گی۔ایف بی آئی کا مزید کہنا ہے کہ خواتین کی نمائندگی بڑھانے کیلئے سرکاری ملازمتوں میں سخت مانیٹرنگ جا ری کردی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز اور انٹیلیجنس دفاتر سے فوری رپورٹ طلب کر لی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی