i پاکستان

ایف بی آر کو 26 اکتوبر تک 48 لاکھ 21 ہزار ٹیکس گوشوارے موصولتازترین

October 28, 2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس ایئر 2024 میں 26 اکتوبر تک 48 لاکھ 21 ہزار ٹیکس ریٹرن موصول ہوئے۔ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں مالی سال 2023 کی نسبت دگنا اضافہ ہوا، ٹیکس ایئر 2023 میں 24 لاکھ 7 ہزار انکم ٹیکس ریٹرن فائل کئے گئے تھے۔ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال کے لیے جمع کرائے گئے مجموعی ٹیکس گوشواروں میں سے 18 لاکھ 20 ہزار فائلرز نے نِل انکم کے ریٹرن فائل کیے اور کچھ ٹیکس ادا نہیں کیا۔مالی سال 2023 میں 8 لاکھ 59 ہزار 929 فائلرز نے نِل ریٹرن جمع کرائے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی