i پاکستان

ایف بی آر کا 54 بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ویلیوایشن ٹیبلز جاری کرنے کا فیصلہتازترین

October 24, 2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے 54 بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ویلیوایشن ٹیبلز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں جائیدادوں کی قیمتوں کے ازسر نو تعین کا عمل مکمل کر لیا گیا، نئے سرکاری پراپرٹی ریٹس مارکیٹ ریٹس کے 75 فیصد سے بڑھا کر 90 فیصد تک کرنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ریٹس جاری ہوں گے اور وزارت قانون سے توثیق کے بعد ایک دو روز میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس کا مقصد جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کرنا ہے۔اس کے علاوہ رئیل اسٹیٹ اور تعمیرات کے شعبوں کی حوصلہ شکنی نہیں کی جائے گی، البتہ پراپرٹی فائلوں کی خرید و فروخت کرنے والوں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے۔ایف بی آر کے ذرائع نے مزید کہا کہ پراپرٹی کے نئے ریٹس کے تعین میں ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز، بلڈرز اور ڈیویلپرز کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی