ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے فرنٹ مین اور گن مین چودھری محمد زمان کو گرفتارکرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی کے فرنٹ مین اور گن مین محمد زمان سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کیش بوائے بھی تھا۔ ایف آئی اے نے چودھری زمان کے موبائل فون کے ذریعے اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں جبکہ چودھری زمان کے موبائل فون کا فرانزک آڈٹ کرایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایف آئی اے ٹیم اور پولیس منی لانڈرنگ کیس اور محمد زمان کے حوالے سے تحقیقات کے لئے پرویز الٰہی کو لینے کیمپ جیل پہنچ گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی