نادرا ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے نے چیئرمین نادرا کے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کر لی ہے،ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد چیئرمین نادرا محمد طارق ملک کے اثاثہ جات پر تحقیقات کر رہا ہے،ایف آئی اے نے نادرا ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور 19مئی کو (آج)نادرا چیئرمین محمد طارق ملک کو طلب کر رکھا ہے ،نادرا ہیڈ کواٹر سے ریکارڈ بھی تحویل میں لیا جا چکا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا ٹھیکے میں 30ملین امریکی ڈالر کی مبینہ کرپشن کی گئی جبکہ نادرا نے مہنگے داموں ٹھیکہ من پسند بین الاقوامی کمپنی کو دیا تھا۔ مہنگے ٹھیکے سے قومی خزانے کو کروڑں روپے کا نقصان ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی