i پاکستان

ایف آئی اے اور پولیس کو پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکمتازترین

January 10, 2025

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کی ممبر جیل اصلاحاتی کمیٹی و پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ۔ہائی کورٹ نے پولیس اور ایف آئی اے کو خدیجہ شاہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا ۔دورانِ سماعت درخواست گزار خدیجہ شاہ کی جانب سے وکیل آمنہ علی عدالت پیش ہوئیں اور مقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے۔ مقدمات کی تفصیلات تک پولیس کو درخواست گزار اور ان کی فیملی کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی