i پاکستان

اڈیالہ جیل کے لاپتا سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم گھر پہنچ گئےتازترین

September 30, 2024

اڈیالہ جیل کے لاپتا سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گھر پہنچ گئے، محمد اکرم 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب سے لاپتا تھے۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے لاپتا سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم گھر پہنچ گئے، محمد اکرم 25 ستمبر کو گھر پہنچے تاہم اہل خانہ نے واپسی کی اطلاع کسی کو نہیں دی۔ چند روز قبل ڈی آئی جی پریژن آفس کے اسسٹنٹ ناظم شاہ بھی گھر واپس پہنچ گئے تھے، ناظم شاہ بھی سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کے ساتھ لاپتا ہوئے تھ۔ اس کے علاوہ لاپتا ہونے والے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر غوری 17 اگست کو ہی گھر واپس پہنچ گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی